slotcosino Publish time The day before yesterday 18:12

فلم ’دھریندر‘ میں کراچی اور لیاری کے مناظر کہاں فلمائے گئے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546378_7774638_6_updates.jpgفائل فوٹوز

بھارت کی پاکستان مخالف متنازع فلم ’دھریندر‘ میں کراچی اور لیاری کے مناظر کہاں فلمائے گئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔

بھارتی اداکار رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کی پاکستان مخالف فلم ’دھریندر‘اپنی متنازع کہانی کے باعث خبروں میں ہے بلکہ اس کے فلمائے گئے مقامات بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، خاص طور پر کراچی اور لیاری پر مبنی مناظر نے شائقین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ یہ مناظر دراصل کہاں شوٹ کیے گئے۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز جولائی 2024 میں بینکاک، تھائی لینڈ سے ہوا، جہاں پاکستانی شہری علاقوں کے مناظر تخلیق کیے گئے۔ ایکشن پر مبنی کئی اہم مناظر بینکاک میں فلمائے گئے جہاں جدید سیٹ ڈیزائن اور پروڈکشن ڈیٹیلز کے ذریعے پاکستانی ماحول کو حقیقت کے قریب دکھایا گیا۔

فلم کے کئی اہم اندرونی مناظر فروری 2025 میں فلمستان اسٹوڈیوز میں شوٹ کیے گئے ہیں، جو فلم کا مرکزی پروڈکشن حب رہا ہے، اس کے علاوہ ایکشن اور عبوری مناظر ڈومبیولی کے مانپڑا برج پر فلمائے گئے، جہاں صنعتی ماحول کو بغیر زیادہ تبدیلی کے استعمال کیا گیا، جس سے مناظر مزید حقیقت پسندانہ نظر آئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537669_110331_updates.jpg
دھریندر کے جواب میں پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ میدان میں آگئی

فلم کے ذریعے لیاری کے اسپورٹس کلچر، تہذیب اور مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں دکھایا گیا لیاری اور کراچی کا ساحلی علاقہ پاکستان میں نہیں بلکہ ممبئی کے مادھ آئی لینڈ میں فلمایا گیا ہے۔ تنگ گلیاں، پرانی عمارتیں اور مخصوص کیمرہ اینگلز نے لیاری کا ایسا حقیقی منظر پیش کیا کہ ناظرین حقیقت اور فلمی فریب میں فرق نہ کر سکے۔

جذباتی مناظر کے لیے فلمی ٹیم نے شمالی بھارت کا رخ کیا، امرتسر کے گولڈن ٹیمپل کے اطراف مناظر فلمائے گئے جبکہ لدھیانہ کے قریب کھیڑا گاؤں کو پاکستانی دیہی علاقے کے طور پر پیش کیا گیا جہاں کہانی کے جذباتی اور یادوں سے بھرپور مناظر فلمائے گئے۔

فلم کا سب سے مشکل مرحلہ اگست 2025 میں لداخ میں مکمل ہوا، جہاں سخت موسم اور بلند پہاڑی علاقوں کے باوجود ٹیم نے پتھر صاحب جیسے سنسان مقامات پر شوٹنگ مکمل کی۔
Pages: [1]
View full version: فلم ’دھریندر‘ میں کراچی اور لیاری کے مناظر کہاں فلمائے گئے؟