کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی چوری میں ملوث بھارتی ملزم فرار، متعدد گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546358_9993411_News3_updates.jpg---فائل فوٹوکینیڈا کے شہر پیل کی پولیس نے 2023ء میں ہونے والی 20 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی سونے کی سب سے بڑی چوری کے مقدمے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اہم مفرور ملزم تاحال بھارت میں موجود ہے۔
کینیڈین پولیس کے مطابق 43 سالہ ملزم کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے واپسی پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کا کوئی مستقل پتہ نہیں، اس پر پانچ ہزار ڈالر سے زائد کی چوری، جرائم سے حاصل شدہ مال رکھنے اور سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ واردات 17 اپریل 2023ء کو اس وقت پیش آئی جب زیورخ سے آنے والی پرواز کے ذریعے 20 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا تقریباً 400 کلوگرام خالص سونا اور 25 لاکھ ڈالر غیر ملکی کرنسی ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتاری گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544986_080256_updates.jpg
امریکا: 70 لاکھ ڈالر کی کوکین اسمگلنگ کرنے پر دو بھارتی گرفتار
انڈیانا اسٹیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کے سنگین فوجداری الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ ان پر ڈی پورٹیشن ہولڈ بھی لگا دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سامان ایئرپورٹ کے اندر ایک مقام پر منتقل کیا گیا تاہم چند گھنٹوں بعد یہ غائب ہو گیا۔
تحقیقات کے بعد پولیس نے 10 افراد کو نامزد کیا، ان میں ایئر کینیڈا کا سابق ملازم سمرن پریت پنیسر بھی شامل ہے جو مفرور اور بھارت میں موجود ہے۔
کینیڈین پولیس کے مطابق اس نے ایئرلائن سسٹم میں ردوبدل کر کے سامان کا رخ موڑا، سمرن پریت کے خلاف کینیڈا بھر میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں اور وہ چندی گڑھ کے قریب ایک فلیٹ میں مقیم بتایا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529801_095424_updates.jpg
امریکا نے غیرقانونی اور جرائم میں ملوث 200 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا، نامور گینگسٹر بھی شامل
امریکا نے ایک بڑے کریک ڈاؤن کے تحت 200 بھارتی شہریوں کو بھارت ڈی پورٹ کر دیا ہے جن میں بدنامِ زمانہ گینگسٹر انمول بشنوئی، پنجاب میں مطلوب دو فرار ملزمان اور 197 غیرقانونی طور پر مقیم افراد شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دیگر گرفتار ملزمان میں آرچت گروور، پرمپال سدھو، امیت جلوتا، پراستھ پراملنگم، علی رضا، عماد چوہدری اور دورانتے کنگ مکلین شامل ہیں۔
دورانتے کنگ مکلین اس وقت امریکا میں اسلحہ اسمگلنگ کے مقدمے میں زیر حراست ہے۔
Pages:
[1]