خان صاحب کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا ایپکس کمیٹی تبدیل نہیں کر سکتی: بیرسٹر گوہر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546408_8628180_10_updates.jpg—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، خان صاحب کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا ایپکس کمیٹی تبدیل نہیں کر سکتی۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے مقابلے میں کوئی دوسرا فرد نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر کے لیے کاغذات صرف انہوں نے جمع کروائے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری اسپیکر کے ساتھ ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی، ہم نے تمام اعتراضات دور کر دیے ہیں، کاغذات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل تک دستخط کی تصدیق ہو جائے گی، جمعرات کو ہمارا اپوزیشن لیڈر اناؤنس ہو جائے گا، جمعے کے دن سیشن میں ہمارا اپنا اپوزیشن لیڈر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اسپیکر آفس میں مذاکرات سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
ملاقات کافی اچھے ماحول میں ہوئی، اسپیکر کا رویہ مناسب تھا: اقبال آفریدی
اسپیکر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اقبال آفریدی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی قیادت میں ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے، ملاقات کافی اچھے ماحول میں ہوئی، اسپیکر کا رویہ مناسب تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546409_013532_updates.jpg
بانی سے ملاقاتوں کو بحال کیا جائے: پی ٹی آئی اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور
پی ٹی آئی نے قرارداد میں شفاف، آزاد و منصفانہ نئے انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اقبال آفریدی نے کہا کہ اپنے تمام اراکین کے دستخط کروا کر لسٹ اسپیکر آفس جمع کرا دی ہے، ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اپنی گزارشات اسپیکر کے سامنے رکھیں کہ اپوزیشن کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اس طرح جمہوریت نہیں چلتی، اسپیکر نے کہا ہے کہ آپ نے لسٹ جمع کرا دی ہے ہم اس کا جائزہ لیں گے۔
ہمارے اندر کوئی گروپنگ نہیں ہے: عامر ڈوگر
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ہدایات کے مطابق تقاضے پورے کر کے اپ ڈیٹڈ لسٹ اسپیکر کو جمع کرا دی ہے، ہمارے اندر کوئی گروپنگ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، وہی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں۔
میں بھی اسپیکر رہا ہوں، ہم نے تمام تقاضے پورے کیے ہیں: اسد قیصر
اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے وہ جب چاہیں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر سکتے ہیں، میں بھی اسپیکر رہا ہوں، ہم نے تمام تقاضے پورے کیے ہیں، اُمید ہے مزید تاخیر نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔
Pages:
[1]