کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546431_6614336_Untitled-1_updates.jpgفائل فوٹوکراچی میں شہریوں کو پانی گھروں میں فراہم کرنے سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی۔
کے ایم سی حکام کے مطابق کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکم کو متبادل نظام کی ہدایت جاری کردی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجود تمام ساتوں ہائیڈرنٹس کو بتدریج ختم کر کے لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کریں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ واٹر ہائیڈرنٹس کا کنٹریکٹ گزشتہ سال ختم ہوچکا ہے، نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کریں گے بلکہ شہریوں کی ٹینکرز سے جان چھڑائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545746_025349_updates.jpg
کے ایم سی شہر میں 46 ارب روپے خرچ کرے گی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
ان کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں ہر علاقے کو پانی فراہم کر کے پورا کیا جائے گا، ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنا مستقل حل نہیں، شہریوں کو مشکلات ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت عام ہے جس کے باعث شہریوں کو مہنگے ٹینکر خریدنے پڑتے ہیں۔
Pages:
[1]