slotcosino Publish time The day before yesterday 20:47

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546434_1649062_12_updates.jpg—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ، عہدیدار اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی غلاموں کا نہیں آزادی دلانے والوں کا شہر ہے، کراچی والوں گھروں سے نکلنے کا وقت آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ انسانی دستخط کا بوجھ پاکستان کا نظام انصاف اُٹھا نہیں پا رہا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-13/1546243_045107_updates.jpg
کراچی بچاؤ مہم، شعبہ خواتین بھرپور کردار ادا کرے، خالد مقبول

کراچی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج کراچی جس نہج پر کھڑا ہے اس کاحکمران طبقے کو بھی احساس ہو رہا ہے، پاکستان کو بچانے کے لیے کراچی کو بچانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ معیشت کی کامیابی کراچی کو بچانے سے مشروط ہے، جعلی ڈومیسائل کراچی کے نوجوانوں کا تعلیمی و معاشی اور معاشرتی قتل کر رہا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جلد نئی حکمت عملی کا اعلان کرے گی، پاکستان میں وسائل اور انتظامی تقسیم ناگزیر ہو چکی ہے۔

حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کوشش ہوگی کراچی کے لیے تمام صوبائی اسمبلیوں سے مؤثر آواز بلند ہو، کراچی بچاؤ مہم پر صوبائی حکومت کے ترجمانوں کی چیخیں کامیابی کی نوید ہوں گی۔
Pages: [1]
View full version: ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا