slotcosino Publish time 2026-1-13 20:47:22

سب کو ظرف کے ساتھ بیٹھ کے نیشنل ڈائیلاگ کرنا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546418_1769708_Vm_updates.jpgفوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سیاسی جماعتوں کو پیغام دیا ہے کہ سب کو ظرف کے ساتھ بیٹھ کے نیشنل ڈائیلاگ کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بااختیار اور مضبوط بلدیاتی نظام چاہیے، ترقی ایسے ہی ممکن ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-12-11/1419809_013304_updates.jpg
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا اپوزیشن کا خیر مقدم

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنقید ہونی چاہیے لیکن ہر بات پر نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 140 اے کہتا ہے کہ مضبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم ہونا چاہیے، اختیارات کی منتقلی مضبوط بلدیاتی نظام کے لیے بھی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رویے بدل کے ترامیم کرنی ہوں گی، جمہوری نظام کو منتخب ممبران ہی چلائیں گے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ جب تک گٹھ جوڑ نہیں ٹوٹتا تب تک مسائل حل نہیں ہوسکتے۔
Pages: [1]
View full version: سب کو ظرف کے ساتھ بیٹھ کے نیشنل ڈائیلاگ کرنا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ