تاپسی پنو نے بالی ووڈ فنکاروں کی سوشل میڈیا پر شہرت کا بھانڈہ پھوڑ دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546410_6000284_News9_updates.jpg---فائل فوٹوبالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے ’پی آر گیم‘ پر کُھل کر تنقید کی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ تاپسی پنو نے بالی ووڈ میں سوشل میڈیا پر فالوور خریدنے اور اپنے لیے ٹیمز بنانے کے رجحان کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرینڈ اب خطرناک سطح تک پہنچ چکا ہے۔
تاپسی پنو کے مطابق پہلے پی آر کا مطلب صرف اپنی شخصیت کی تشہیر تک محدود تھا لیکن اب اس میں دوسروں کو سوشل میڈیا پر نیچا دکھانے کےلیے بھی پیسے دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کسی کی کامیابی کا دارومدار کسی اور کی ناکامی پر کیوں ہونا چاہیے؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-12-05/1417932_095525_updates.jpg
’میری امیج اچھی مت بناؤ‘، تاپسی پنو کی پاپارازی کیساتھ دلچسپ گفتگو وائرل
تاپسی ناصرف اپنی بہترین اداکاری بلکہ عوامی مقامات میں اپنے مزاحیہ اور ذہین جوابات کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ آج کل لوگ اپنی فلمی کامیابی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ایک مصنوعی اور طاقتور شخصیت بھی دکھانا چاہتے ہیں جو اکثر ان کے اصل کام سے میل نہیں کھاتی، یہی تضاد مسئلہ ہے۔
تاپسی پنو نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنی کمائی کو اپنی زندگی، سفر اور خاندان پر خرچ کرنا بہتر سمجھتی ہیں نہ کہ اپنی تعریف میں خبریں لگوانے پر۔
انہوں نےمزید کہا کہ ’میرے پاس سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو 50 ہزار روپے دے کر اپنی تعریفیں لکھوانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔‘
Pages:
[1]