slotcosino Publish time The day before yesterday 21:26

برطانوی دو تہائی ووٹرز غلط فہمی رکھتے ہیں کہ امیگریشن بڑھ رہی ہے: میڈیا رپورٹ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546428_5063140_News12_updates.jpgفوٹو بشکریہ بینا الاقوامی میڈیا

برطانوی ووٹرز کی 67 فیصد تعداد ابھی تک اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ برطانیہ میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے کمی کے باوجود امیگریشن بدستور بڑھ رہی ہے اور حکومت برطانوی سرحدو ں کو کنٹرول کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

یہ رپورٹ بین الاقوامی میڈیا ’دی گارڈین‘ کے ایک تازہ ترین سروے کے نتائج کے پیشِ نظر شائع کی گئی ہے۔

سروے کے یہ نتائج سرکیر سٹرامر کی حکومت کے لیے ایک دھچکہ ثابت ہوئے ہیں جن کی حکومت نے حالیہ مہینوں میں امیگریشن پر ایک خاصا سخت مؤقف اختیار کیا ہے جن میں سیاسی پناہ گزینوں کو برطانوی شہری بننے کے لیے 20 سال تک انتظار کرنا، انگلش کا ایک سخت ترین ٹیسٹ پاس کرنا، سیاسی پناہ کے دعوے داروں کے اثاثے ضبط کیا جانا، خاندانوں کو ملائے جانے والے ویزوں کو روکنا اور سیاسی پناہ گزینوں کے ملک میں حالات بہتر ہونے پر ان کے آبائی وطن واپس بھیجنا شامل ہے۔

اس پر اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت جتنی سختی اور تیزی کے ساتھ امیگریشن کو کم کر رہی ہے اس سے مستقبل قریب میں ناصرف مطلوبہ افرادی قوت کم ہوگی بلکہ کاروباری لاگت بھی زیادہ آئے گی، گھریلو استعمال کی قیمتیں بڑھیں گی جس سے ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: برطانوی دو تہائی ووٹرز غلط فہمی رکھتے ہیں کہ امیگریشن بڑھ رہی ہے: میڈیا رپورٹ