slotcosino Publish time The day before yesterday 22:43

پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546455_2519457_Petrol_updates.jpg

پیٹرولیم مصنوعات 16 جنوری سے 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول 4 روپے 59 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔

آئندہ 15 روز کےلیے مٹی کا تیل 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) حتمی ورکنگ 15 جنوری کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا جبکہ وزارت خزانہ حتمی فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت سے کرے گی۔
Pages: [1]
View full version: پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان