slotcosino Publish time Yesterday 00:40

پی ٹی آئی 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال واپس لے، ناصر شاہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546465_5238641_NasirShah1_updates.jpgفائل فوٹو

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف سے 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کورنگی میں تقریب سے خطاب میں ناصر شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے، ہم انتشار اور فسادات کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پھر 9 مئی سانحہ دہرانا چاہتے ہیں، ہڑتال کی کال سے ان کے اپنےکارکن مشکل میں آئیں گے، پاکستان تحریک انصاف کو اب پی ٹی آئی پی بنا دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تمام پروٹوکول سندھ حکومت نے دیا، سہیل آفریدی نے جہاں جہاں جانا چاہا انھیں وہاں لے جایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ باغ جناح میں انہیں جلسے کی اجازت مل گئی تھی، ان کے جلسے کی وجہ سے کراچی میں تناؤ بڑھ گیا تھا۔

ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ نئے صوبوں کی بات کرنے والے محض شوشہ چھوڑتے ہیں، سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس نادرا سینٹر سے ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے، کارڈز کا حصول عوام کےلیے مشکل مرحلہ بنا ہوا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نےکورنگی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے، سندھ حکومت نے خواتین کو پنک اسکوٹی دی اور تربیت بھی دے رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: پی ٹی آئی 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال واپس لے، ناصر شاہ