slotcosino Publish time Yesterday 01:58

بھارت: 2025 میں اقلیتوں کیخلاف 1318 نفرت انگیز واقعات ہوئے، امریکی ریسرچ گروپ کی رپورٹ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546474_9625731_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریسرچ گروپ انڈیا ہیٹ لیب نے بھارت میں 2025 میں اقلیتوں سے سلوک پر رپورٹ جاری کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں گزشتہ سال 13 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق نفرت انگیز واقعات زیادہ تر مودی کی جماعت بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں ہوئے۔ 2025 میں اقلیتوں کے خلاف 1318 نفرت انگیز واقعات سامنے آئے۔

امریکی ریسرچ گروپ کے مطابق 1164 نفرت انگیز واقعات مودی کی جماعت بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

[*] بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے
[*] لیسسٹر میں 2022 کے فسادات میں ہندو انتہا پسندوں نے اہم کردار ادا کیا، ہوم آفس کی رپورٹ
[*] انتہا پسند ہندو تنظیم رکشادل کا مسلمانوں پر تشدد، جھونپڑیاں نَذر آتش
[*] تاج محل ہندو راجہ نے بنوایا، دعویٰ لیکر انتہا پسند عدالت پہنچ گیا




رپورٹ کے مطابق صرف اپریل میں سب سے زیادہ 158 نفرت انگیز واقعات ہوئے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 22 اپریل سے 7 مئی تک 100 نفرت انگیز واقعات ہوئے۔

امریکی ریسرچ گروپ کے مطابق 2024 میں بھارت میں اقلیتوں کے خلاف 1,165 نفرت انگیز واقعات ہوئے تھے۔ 2023 میں بھارت میں اقلیتوں کے خلاف 668 واقعات ہوئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھی مودی کی حکمرانی میں اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ ہونے کا کہہ چکی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: 2025 میں اقلیتوں کیخلاف 1318 نفرت انگیز واقعات ہوئے، امریکی ریسرچ گروپ کی رپورٹ