خیبر پختونخوا اسمبلی ارکان اپنے وزیراعلیٰ سے پوچھیں اُن کا رویہ غیر ذمے دارانہ کیوں ہے؟ طلال چوہدری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546466_9999829_TalalChaudhry2_updates.jpgفائل فوٹووفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی ارکان وفاق کو خط لکھنے کے بجائے اپنے وزیراعلیٰ کو کٹہرے میں لائیں۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ صوبائی اسمبلی ارکان اپنے وزیراعلیٰ سے پوچھیں کہ جب وزیراعظم نے اجلاس بلائے تو انہوں نے شرکت کیوں نہیں کی؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536938_102923_updates.jpg
ریڈ لائنز کراس کرنیوالے کی سیاست ختم شد ہے: طلال چوہدری
وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ریڈ لائنز کراس کرنے والے کی سیاست ختم شد ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یا وزیر داخلہ یا حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی تو سہیل آفریدی اس میں کیوں نہیں آئے، ارکان اسمبلی وزیراعلی سے پوچھیں کہ ان کا رویہ اتنا غیر ذمہ دارانہ کیوں ہے؟
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ کے پی حکومت قومی بیانیے کو پس پشت ڈال کر سیاسی سوچ آگے بڑھا رہی ہے، یہ ایسے خط لکھ کر اب شعبدہ بازی کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت مسلسل سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے، اگر کوئی وفاقی حکومت کو خط ملا تو اس کے بعد ہی ہم اس کا جائزہ لیں گے۔
Pages:
[1]