slotcosino Publish time Yesterday 03:55

سہیل آفریدی کا دورہ سندھ سیاسی مجبوری ہے، شیر افضل مروت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546488_9238798_SherAfzalMarwat1_updates.jpg

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سندھ کا دورہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی سیاسی مجبوری ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو خوش کرنے کےلیے میرے حلقے کےلیے فنڈز روکے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کا ایسے جاری ہونا ایک سنگین غلطی ہے، صدر مملکت کے دستخط کے بغیر آرڈیننس نافذالعمل نہیں ہوتا۔

ایم این اے نے مزید کہا کہ جن لوگوں سے یہ کوتاہی ہوئی ہے ان لوگوں کو سزادی جائے۔
Pages: [1]
View full version: سہیل آفریدی کا دورہ سندھ سیاسی مجبوری ہے، شیر افضل مروت