slotcosino Publish time Yesterday 04:34

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں، بنیادی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسد قیصر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546489_3992706_AsadQaiser_updates.jpg

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم لمبی جدوجہد کےلیے تیار ہیں، بنیادی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ بامعنی مذاکرات ہوں، ایسا نظام ہو جس میں الیکشن دھاندلی کا تنازع ختم ہو، ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحیح معنوں میں جب الیکشن کمیشن بن جائے گا تو شفاف انتخابات ہوں گے، منتخب پارلیمنٹ ہوگی تب ہی ملک آگے بڑھ سکے گا۔

اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ 8 فروری ہماری فائنل کال ہوگی، یہ تو ہماری لمبی جدوجہد کا نکتہ آغاز ہے، ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں احتجاج اور جلسہ کرسکتے ہیں آواز اٹھا سکتے ہیں، عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ووٹ کا حق چھینا گیا، سب کے پاس جائیں گے۔
Pages: [1]
View full version: ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں، بنیادی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسد قیصر