slotcosino Publish time Yesterday 05:52

ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546497_8492509_trump_updates.jpg

صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری ایران چھوڑ دیں تو یہ برا خیال نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران میں ہلاکتوں کی درست تعداد اگلے چوبیس گھنٹوں میں معلوم ہوجائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546475_091616_updates.jpg
ایرانی محب وطن احتجاج جاری رکھیں، اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھالیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی محب وطن احتجاج جاری رکھیں، اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھالیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی مظاہرین کے لیے مدد آرہی ہے کا مطلب بتانے کے سوال پر ٹرمپ نے صحافیوں کو جواب دیا کہ آپ کو خود ہی اس کا مطلب سمجھنا ہوگا۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کے لیے پیغام میں کہا تھا کہ مدد آرہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی شہری ایران چھوڑ دیں تو یہ برا خیال نہیں ہے، ایران میں ہونے والی ہلاکتوں کی درست تعداد ابھی نہیں بتائی گئی، کسی نے ہلاکتوں کی تعداد کم بتائی کسی نے زیادہ بتائی، جلد معلوم ہوجائے گی، غالباً ہم اگلے 24 گھنٹوں میں اس کا پتا لگا لیں گے۔
Pages: [1]
View full version: ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ