slotcosino Publish time Yesterday 07:49

ایران میں دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546586_8942700_IRAN_updates.jpg

ایران میں دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا، حالات معمول پر آنے لگے، انٹرنیشنل کالز بحال، انٹرنیٹ سروس ابھی بند ہے۔

ایرانی انٹیلی جنس نے متعدد گھروں سے امریکی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ پکڑ لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546490_111144_updates.jpg
ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ایرانی عوام کا قاتل نامزد کرتے ہیں، ایران کا ٹرمپ کے پیغام پر ردعمل

امریکی صدر ٹرمپ کے ایرانی مظاہرین کے لیے پیغام پر ایران نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ملٹری آپریشن کی کوشش کی تو ایران تیار ہے، نہيں سمجھتے کہ امریکا منصفانہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

عباس عراقچی نے جرمن چانسلر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ برلن انسانی حقوق کے لیکچر کے لیے سب سے بدترین مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمن چانسلر وینزویلا کے صدر کے اغوا پر مسلسل خاموش رہے، غزہ میں 70 ہزار شہادتوں پر خاموش رہنے والے جرمنی کو شرم آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران میں فسادات کے خاتمے اور حالات معمول پر آنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانیوں کو دوبارہ احتجاج کرنے کی ترغیب، ایران میں فساد برپا کرنے والوں کی کھلم کھلا پشت پناہی، کہا مظاہرین ایرانی اداروں کا کنٹرول سنبھال لیں، امریکی مدد جلد پہنچنے والی ہے ، مظاہرین کو پھانسی دی تو انتہائی سخت ردعمل ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: ایران میں دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا