لاہور، ایل سی سی اے گراؤنڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546713_136573_lagh_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایل سی سی اے گراؤنڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں پی سی بی نے تعمیراتی کاموں کے لیے فرمز کو اشتہار کے ذریعے دعوت دے دی۔ تعمیراتی کاموں کے لیے درخواستیں 30 جنوری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545483_115612_updates.jpg
پاکستان سپر لیگ 11 کی ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کا امکان
پی ایس ایل مینجمنٹ نے ڈرافٹ کے حوالے پلاننگ شروع کر دی ہے: ذرائع https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پلیئرز کے جدید سہولیات سے آراستہ کمرے بنائے جائیں گے۔
پلیئرز، ایڈمن بلاکس اور ٹریننگ کی سہولیات کو بھی جدید کیا جائے گا جبکہ ایل سی سی گراونڈ کی جدید انداز میں اپ گریڈیشن بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایل سی سی گراؤنڈ کو اوول گراؤنڈ کی طرز پر اپ گریڈیشن کی گورننگ بورڈ نے منظوری دے رکھی ہے۔
Pages:
[1]