slotcosino Publish time Yesterday 15:37

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546718_9038426_ltan_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔

پی سی بی نے ملتان سلطانز کی بڈز کے لیے خواہشمند پارٹیز کو مدعو کر لیا، خواہشمند پارٹیز ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بڈ کر سکتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545723_101007_updates.jpg
پی سی بی نے ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ کرلیا

ملتان سلطانز کی بھی اوپن بڈنگ ہو گی، جلد اشتہار دیا جائے گا: ذرائع https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پی سی بی کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے، تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔

قبل ازیں پی سی بی نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب پی سی بی ملتان سلطانز کو بھی فروخت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی آکشن پی سی بی کی توقعات سے بڑھ کر رہی، دو نئی ٹیموں کی اچھی قیمت ملنے سے اب ملتان سلطانز کی بھی آکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری