slotcosino Publish time Yesterday 15:37

خیبرپختونخوا میں سیاسی شخصیات کے نام پر فینسی نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546728_3464749_num_updates.jpgفائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں سیاسی شخصیات کے نام پر فینسی نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔


صدر زرداری، نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی سمیت اہم شخصیات کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فخر جہاں کے مطابق یونیک چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی 27 جنوری کو نشتر ہال میں ہوگی، فینسی نمبر پلیٹس کی بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سے ہوگا۔

وزیر ایکسائز کا بتانا ہے کہ سب سے زیادہ بولی دینے والے کو من پسند سیاسی شخصیت کے نام کی نمبر پلیٹ دی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار قومی قیادت، شخصیات، علاقوں اور اقوام کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی بولی ہوگی۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ نیلامی کے عمل میں گاڑی مالکان بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور اس اقدام سے قومی خزانے کو نمایاں فائدہ پہنچے گا، یونیک نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے شہریوں نے دستک ایپ کے ذریعے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس کی نیلامی سے متعلق باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا ہے جبکہ نیلامی میں شرکت کے لیے شہری دستک ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔


اس حوالے سے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 جنوری 2026 ہے۔
Pages: [1]
View full version: خیبرپختونخوا میں سیاسی شخصیات کے نام پر فینسی نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ