slotcosino Publish time Yesterday 16:17

تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین کو حادثہ، 22 افراد ہلاک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546732_4940854_02_updates.jpgتصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

تھائی لینڈ میں ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گرنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ حادثہ صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں پیش آیا۔ ٹرین تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے اوبن رتچاتھانی صوبے کی طرف جا رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ٹرین ٹریک پر گرنے والی کرین سے جا ٹکرائی جس کے باعث کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546732_7032071_02-01_updates.jpg

مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین میں آگ بھی لگ گئی تھی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔
Pages: [1]
View full version: تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین کو حادثہ، 22 افراد ہلاک