slotcosino Publish time Yesterday 16:54

کراچی میں شدید دھند پڑنے اور حد نگاہ صفر ریکارڈ ہونے کا امکان

کراچی:

شہر قائد کی فضاوں میں کل سے صبح و رات کے اوقات میں شدید دھند چھانے کا امکان ہے جس کے سبب حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔



محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق دھند چھانے کا سلسلہ اگلے 3 روز تک برقرار رہ سکتا ہے، آج بھی شہر میں صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہی۔

کراچی میں جمعرات اور جمعے کو دھند کی صورتحال زیادہ گھمبیر ہو سکتی ہے جبکہ دھند کے سبب حد نگاہ صفر تک ریکارڈ ہو سکتی ہے۔



بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے سبب کئی روز سے دھند کی صورتحال شہر پر بن رہی ہے، ہوا میں موجود نمی کی زیادہ مقدار دھند کی اہم وجہ ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر ضیغم کے مطابق شمال مشرقی ہواؤں کی رفتار بتدریج کم ہو رہی ہے، جب ہوا ساکن ہو تو موئیسچر فضا میں معلق رہتے ہیں اور دھند بن جاتے ہے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی میں شدید دھند پڑنے اور حد نگاہ صفر ریکارڈ ہونے کا امکان