slotcosino Publish time Yesterday 16:55

پاک آسٹریلیا 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول سامنے آگیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546741_8455510_aus_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔


دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا جبکہ دیگر میچز 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔

تینوں میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے ہوگا اور میچز کا آغاز شام 6 بجے ہوگا۔

اس حوالے سے آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546741_8922773_0_updates.jpgتصویر بشکریہ پی سی بی

یہ سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ یہ آسٹریلیا کا مارچ 2022 سے اب تک پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل 2022 میں آسٹریلیا نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ سیریز، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔
Pages: [1]
View full version: پاک آسٹریلیا 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول سامنے آگیا