slotcosino Publish time Yesterday 16:55

ناکامی کا سامنا کرنیوالے بھارتی PSLV مشن کے ایک سیٹلائٹ سے ڈیٹا موصول

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546719_8063147_News3_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بھارت کے خلائی ادارے اسرو (ISRO) کی جانب سے خلاء میں بھیجا گیا ایک اور پی ایس ایل وی-سی 62 مشن ناکام ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق PSLV-C62 مشن میں شامل 16 پےلوڈز میں سے صرف ایک، اسپین کی نجی کمپنی Orbital Paradigm کا کیپسول ’کِسٹرل انیشل ڈیمونسٹریٹر‘ (KID) کامیابی کے ساتھ الگ ہونے اور ڈیٹا بھیجنے میں کامیاب رہا ہے۔

ابتدا میں یہ سمجھا جا رہا تھا کہ مشن کے تمام سیٹلائٹس ضائع ہوگئے ہیں جن میں اہم دفاعی نگرانی سیٹلائٹ انویشہ بھی شامل تھا تاہم بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز Orbital Paradigm نے تصدیق کی ہے کہ ان کا KID کیپسول ناصرف راکٹ سے الگ ہوا بلکہ اس نے آن ہو کر ڈیٹا بھی منتقل کیا ہے۔

اسپین کی کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ KID نے تمام مشکلات کے باوجود اپنا کام انجام دیا اور اب اس کی پرواز کی تفصیلات دوبارہ مرتب کی جا رہی ہیں جبکہ مکمل رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

KID ایک ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریٹر تھا جس کا مقصد زمین کے ماحول میں دوبارہ داخلے (ری انٹری) کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-13/1546300_060339_updates.jpg
مودی کے دعوے بےنقاب، بھارت ایک اور خلائی مشن ناکام ہوگیا

نئی دہلی بھارت کی مودی سرکار کے ٹیکنالوجی کے دعوے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یہ کیپسول مستقبل میں تیار کیے جانے والے ’کرنل‘ نامی بڑے کیپسول کا ابتدائی ماڈل ہے جو خلا سے 120 کلوگرام تک سامان زمین پر واپس لا سکے گا۔

اس مشن میں KID کے علاوہ 15 دیگر سیٹلائٹس میں ای او ایس-این 1 ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ، ڈی آر ڈی او کا نگرانی سیٹلائٹ انویشہ، آیول سیٹ ٹینکر سیٹلائٹ، دھرووا اسپیس کے سیٹلائٹس اور طلبہ کے تیار کردہ سیٹلائٹس بھی شامل تھے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق اسرو کے چیئرمین وی نارائنن کا مشن کے ناکام ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ راکٹ کے پہلے دو مراحل درست رہے تاہم تیسرے مرحلے کے دوران اس وقت خرابی پیدا ہوئی جب اسٹریپ آن موٹرز تھرسٹ فراہم کر رہی تھیں جس کے باعث راکٹ اپنی طے شدہ پرواز سے ہٹ گیا اور مشن ناکام ہو گیا۔
Pages: [1]
View full version: ناکامی کا سامنا کرنیوالے بھارتی PSLV مشن کے ایک سیٹلائٹ سے ڈیٹا موصول