slotcosino Publish time Yesterday 17:34

ڈی آئی خان میں کارروائی، 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546742_1621261_04_updates.jpg—فائل فوٹو

سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 کلاشنکوف، 9 میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےڈی آئی خان میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے قوم بہادر فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔
Pages: [1]
View full version: ڈی آئی خان میں کارروائی، 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک