slotcosino Publish time Yesterday 18:13

’یہ ایک بڑا مسئلہ بنے گا‘، گرین لینڈ کے ڈنمارک کے انتخاب پر ٹرمپ کا ردِ عمل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546735_6825057_News4_updates.jpg---فائل فوٹو

گرین لینڈ کے وزیرِ اعظم جینس فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کے بجائے ڈنمارک کے ساتھ رہنے کو ترجیح دے گا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِ عمل آیا ہے جہاں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک بڑا مسئلہ بنے گا۔

ڈنمارک کے وزیرِ اعظم میٹے فریڈرکسن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جینس فریڈرک نیلسن نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے گرین لینڈ کو ضم کرنے کی دھمکیاں ’بالکل نامناسب‘ ہیں جبکہ صورتحال ’انتہائی سنگین‘ ہے، اگر امریکا اور ڈنمارک میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو گرین لینڈ ڈنمارک کے ساتھ رہنے کو ترجیح دے گا۔

جینس نیلسن نے مزید کہا کہ اگر ہمیں اس وقت امریکا اور ڈنمارک میں سے انتخاب کرنا پڑے تو ہم ڈنمارک کا انتخاب کریں گے، ہم اسی گرین لینڈ کو منتخب کرتے ہیں جو آج مملکتِ ڈنمارک کا حصہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546362_103650_updates.jpg
امریکا نے گرین لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ نیٹو کا آخری دن ہوگا، یورپی کمشنر

اینڈریس کوبیلیس نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ امریکا حملہ کرنے جارہا ہے لیکن یورپی یونین کے معاہدے کے آرٹیکل 42.7 نے تمام رکن ممالک کو پابند کیا ہے کہ وہ کسی بھی فوجی جارحیت پر ڈنمارک کی مدد کے لیے آئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گرین لینڈ کے وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈنمارک اور گرین لینڈ کے وزرائے خارجہ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

ان مذاکرات کا مقصد گرین لینڈ سے متعلق امریکا کی حالیہ دھمکیوں کو کم کرنا اور تعلقات میں بہتری لانا ہے۔

یادرہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی خواہش کا ایک بار پھر اظہار کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ امریکا اقتصادی یا فوجی ذرائع استعمال کر سکتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545166_095713_updates.jpg
گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکی منصوبہ سامنے آگیا

خبر ایجنسی کے مطابق اس کا مقصد گرین لینڈ کے باشندوں کو ڈنمارک سے علیحدگی پر آمادہ کرنے اور امریکا میں شامل ہونے کے لیے قائل کرنا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب گرین لینڈ کے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’یہ ان کا مسئلہ ہے۔ میں ان سے اتفاق نہیں کرتا۔ میں انہیں نہیں جانتا لیکن یہ ان کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنے گا۔‘

واضح رہے کہ گرین لینڈ کی آبادی تقریباً 57 ہزار ہے، عوامی سرویز کے مطابق گرین لینڈ کے عوام کی بڑی اکثریت امریکا میں شامل ہونے کے خلاف ہے۔
Pages: [1]
View full version: ’یہ ایک بڑا مسئلہ بنے گا‘، گرین لینڈ کے ڈنمارک کے انتخاب پر ٹرمپ کا ردِ عمل