اسرائیل اور عرب ریاستوں کا ایران پر فی الحال حملہ نہ کرنے پر زور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546745_9135115_iran_updates.jpgفوٹو: بشکریہ امریکی میڈیااسرائیل اور عرب ریاستوں نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ فی الحال ایران پر حملہ نہ کرے۔
امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور عربوں کا خیال ہے ایران پر حملے کے بجائے ایرانی حکومت کو مزید کمزور کیا جائے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق کچھ عرب حلقوں کو خدشہ ہے کہ امریکا کا فوری حملہ ایرانیوں کو کہیں متحد نہ کردے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-14/1546628_045319_updates.jpg
ایرانی مظاہرین تک جلد امداد پہنچنے والی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ، امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر ایران مظاہرین کو پھانسی دیتا ہے تو ہم بہت سخت کارروائی کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، ایران میں قتل عام اُن کے علم میں ہے، ایران میں ہلاکتوں کی صحیح تعداد جلد معلوم کرلیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایرانی حکام مظاہرین کے خلاف تشدد جاری رکھتے ہیں تو امریکا انتہائی سخت آپشنز استعمال کر سکتا ہے۔
Pages:
[1]