slotcosino Publish time Yesterday 18:52

ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیان پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546751_5615352_china_updates.jpgفائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیان پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا خطرے کو تسلیم نہیں کرتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546386_125452_updates.jpg
ایران پر کیسے حملہ کرنا ہے؟ پینٹاگون کی ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے منصوبہ سازوں نے صدر ٹرمپ کو سائبر آپریشن اور اور نفسیاتی مہم کے آپشن بھی پیش کیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر ایران مظاہرین کو پھانسی دیتا ہے تو ہم بہت سخت کارروائی کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، ایران میں قتل عام اُن کے علم میں ہے، ایران میں ہلاکتوں کی صحیح تعداد جلد معلوم کرلیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کے لیے یہ پیغام بھی دیا تھا کہ وہ احتجاج جاری رکھیں جلد مدد آرہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیان پر چین کا ردعمل سامنے آگیا