کیٹی بندر، پرندوں کے شکار کے لیے جانے والی کشتی الٹ گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546753_1500845_aul_updates.jpgفائل فوٹوکراچی کے قریب کیٹی بندر کے ساحل پر مہمان پرندوں کے شکار کے لیے جانیوالی شکاریوں کی کشتی ڈوب گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 8 افراد سوار تھے جن میں سے 6 کو مقامی ماہی گیروں نے بچالیا ہے جبکہ ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایک شکاری کی تلاش کا عمل جاری ہے، حادثہ کشتی میں پانی بھرنے کے باعث پیش آیا۔
Pages:
[1]