slotcosino Publish time Yesterday 18:52

60 روز میں سڑک اور نالے کا کام مکمل کر لیا جائے گا: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546754_8074771_7_updates.jpgفائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں دن رات کام ہو رہا ہے، 60 روز میں سڑک اور نالے کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر روڈ کو جدید اور پائیدار معیار کے مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں برسوں پرانا سیوریج نظام تبدیل اور اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ نکاسیٔ آب کے مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر روڈ پر جاری تعمیراتی کاموں کے ساتھ سیوریج مسائل کے مستقل حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور شہری سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی، سیوریج لائنوں کی بہتری سے علاقے میں نکاسیٔ آب کے مسائل ختم ہوں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ عوامی مشکلات کے پیش نظر تعمیراتی کام مرحلہ وار مکمل کیے جا رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545766_085346_updates.jpg
باغ جناح بڑا گراؤنڈ، اسے بھرنا آسان نہیں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ باغ جناح بڑا گراؤنڈ ہے ، اسے بھرنا آسان نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر روڈ کی بحالی کراچی کی مجموعی ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے اور شہر کی تمام اہم شاہراہوں کو مرحلہ وار بہتر بنایا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو اس کے نتیجے میں کام ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، جہانگیر روڈ پر موجود پیڈسٹرین پل کو میں نے خود بنوایا تھا اور اسے بھی بحال کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں مختلف منصوبوں کو بحال کیا جا رہا ہے، 400 سے زائد سڑکوں پر بھی ترقیاتی کام کرنے جا رہے ہیں، کے ایم سی اور سندھ حکومت مل کر کام کر رہی ہیں، جبکہ ٹاؤنز کو بھی اسی طرح تعاون کرنا چاہیے، اگر ٹاؤنز بھی اسی جذبے سے کام کریں تو اگلا سال امید کا سال ہوگا۔

انہوں نے جہانگیر روڈ پر بحالی کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں کے ڈی اے نے جہانگیر روڈ کو تعمیر کروایا تھا، جبکہ اب سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔
Pages: [1]
View full version: 60 روز میں سڑک اور نالے کا کام مکمل کر لیا جائے گا: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ