slotcosino Publish time Yesterday 20:10

پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546779_2326080_10_updates.jpgفوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ، چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت سی ای او زکری وِٹکوف نے کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-10/1545388_040727_updates.jpg
وزیراعظم کی امارات کے امیر ترین بزنس گروپ سے ملاقات

اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کو ڈیجیٹل پاکستان کے وژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، شفافیت اور عوامی رسائی حکومت کی ترجیح ہے۔

ڈیجیٹل ادائیگیاں اور مالیاتی جدت ڈیجیٹل معیشت کا اہم حصہ ہیں، پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی منڈیوں میں بڑھتی عالمی دلچسپی خوش آئند ہے، پاکستان عالمی ڈیجیٹل فنانس کا حصہ بن رہا ہے۔

سی ای او ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان میں محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی نظام میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے سی ای او نے پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل فنانس میں مضبوط امیدوار قرار دیا۔

اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان، ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ مفاہمتی یادداشت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دستخط کیے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط