ایران میں کشیدہ صورتحال، پاکستان ایران فیری کا پہلا سفر مؤخر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546782_2127375_file_updates.jpgفائل فوٹوایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان ایران فیری کا پہلا سفر مؤخر کردیا گیا۔
کراچی پورٹ کے ذرائع کے مطابق کراچی تا چاہ بہار فیری کے لیے بکنگ روک دی گئی ہے اور صورتحال واضح ہونے تک چاہ بہار کا سفر 22 جنوری تک نہ ہونے کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-09/1545099_043254_updates.jpg
کراچی سے فیری سروس کا افتتاح، ایران کیلئے پہلی فیری کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا
کراچی کراچی پورٹ پر فیری ٹرمینل کا افتتاح کردیا... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران فیری حالات معمول پر ہونے کے بعد شروع ہوگی۔
دوسری جانب چاہ بہار کے بجائے کراچی گوادر فیری چلانے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔
Pages:
[1]