slotcosino Publish time Yesterday 20:49

ملائکہ اروڑا کی 52 برس کی عمر میں آئٹم سانگز کرنے پر لب کشائی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546781_6921476_11_updates.jpgفائل فوٹو

بھارتی اداکارہ اور معروف رقاصہ ملائکہ اروڑا نے 52 برس کی عمر میں آئٹم سانگز کرنے سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس پر کسی قسم کی معذرت یا صفائی دینے کی ضرورت نہیں۔

بالآخر بالی ووڈ میں اپنی دلکش پرفارمنسز کے باعث پہچانی جانے والی ملائکہ اروڑا نے یہ بات ایک یوٹیوب شو پر اپنی گفتگو کے دوران کہی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور دیگر معاملات پر بھی اظہارِ خیال کیا۔

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ مجھے اسے کم کرنے یا اس پر معافی مانگنے کی کیا ضرورت ہے؟ لوگ ٹرول کرتے ہیں اور مختلف باتیں کہتے ہیں، لیکن مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس میں اتنی بڑی بات کیا ہے؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542583_030703_updates.jpg
ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے طلاق پر خاموشی توڑ دی

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خوش رہنا اہم تھا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا کہ رقص ایک اظہار ہے، جسے اس کی اصل خوبصورتی اور اصل صورت میں انجوائے کیا جانا چاہیے، میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں 52 برس کی عمر میں بھی یہ سب کر سکتی ہوں، ضرور میں کچھ درست کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے کئی مشہور آئٹم سانگز میں پرفارم کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ملائکہ اروڑا کی 52 برس کی عمر میں آئٹم سانگز کرنے پر لب کشائی