slotcosino Publish time 5 hour(s) ago

بھارتی گلوکار زوبین گارگ کی سنگاپور میں موت کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546842_6166062_GAZA-NEW-2_updates.jpg

بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار و موسیقار زوبین گارگ کی موت کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئیں ہیں جن میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ان کی موت اس سے قبل بتائی گئی رپورٹ کے مطابق اسکوبا ڈائیونگ سے نہیں بلکہ سنگاپور کے جزیرے لازارس کے قریب تیراکی کے دوران ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کوسٹ گارڈ کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ لیم، جو کورونر انکوائری میں 35 گواہوں میں سے پہلے تھے، نے ان کی موت کے بارے میں بیان دیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ برس 19 ستمبر کو سنگا پور میں پیش آیا تھا۔

بدھ کو کیس کی سماعت کے دوران سنگاپور کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ زوبین اس واقعے کے وقتنشے میں تھے۔ متعدد گواہوں نے بتایا کہ انہوں نے اسے کشتی کی طرف واپس تیرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد وہ بے ہوش ہو کر پانی میں پیٹ کے بل تیرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیے

[*] گلوکار زوبین گارگ کی موت، چارج شیٹ میں کزن کا نام بھی شامل
[*] آنجہانی زوبین گارگ کی اہلیہ نے شوہر کے ہاتھ کا لکھا آخری خط شیئر کردیا
[*] گلوکار زوبین گارگ کی مشتبہ موت، کزن پولیس افسر بھی گرفتار




حالانکہ انھیں فوری طور پر ریسکیو کرنے کے بعد سی پی آر دیا گیا، لیکن جلد ہی زوبین کو مردہ قرار دیدیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ زوبین کی ہائی بلڈ پریشر اور مرگی کی ہسٹری رہی ہے اور انھیں اس قسم کا آخری دورہ 2024 میں پڑا تھا۔ سنگاپور پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ انکی موت میں کوئی سازش یا جرمنہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ 53 سالہ گلوکار کی موت کی انکوائری ریاست آسام کی حکومت نے بھی کی اور اسکی رپورٹ حکام کو جمع کرا دی گئی۔ جس میں اسکے پیچھے سازش کی نشاندہی کی گئی اور سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی گلوکار زوبین گارگ کی سنگاپور میں موت کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں