slotcosino Publish time Half hour(s) ago

تمام اشارے ہیں ایران پر عنقریب حملہ ہونے والا ہے، برطانوی خبرایجنسی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1546986_2250204_US_updates.jpgتصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

مغربی فوجی حکام کے حوالے سے برطانوی خبر ایجنسی رائٹرزنے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تمام اشارے ہیں کہ ایران پر عنقریب حملہ ہونے والا ہے۔

مغربی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غیر متوقع پن امریکی حکمت عملی کاحصہ ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مظاہرین کے خلاف تشدد جاری رکھنے کی صورت میں سخت ردعمل دے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ قطر میں امریکی فوجی ایئر بیس العدید سے کچھ اہلکاروں کو نکلنے کاحکم دے چکی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی قطر کے امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکا کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے بھی اپنے شہریوں کو ایران فوری چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: تمام اشارے ہیں ایران پر عنقریب حملہ ہونے والا ہے، برطانوی خبرایجنسی