صدر ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں: امریکی ٹی وی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547007_9886279_03_updates.jpg—فائل فوٹوامریکی ٹی وی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں۔
امریکی ٹی وی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ طویل جنگ کے بجائے مختصر لیکن فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف نے فوری ’دفاعی‘ تیاریوں کا حکم دے دیا، شمالی اسرائیل سمیت مخلتف علاقوں میں بم شیلٹر کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ اسرائیل توقع کر رہا ہے امریکا ایران پر حملوں سے قبل وارننگ دے گا۔
یہ بھی پڑھیے
[*] جرمن ایئر لائن کا اسرائیل کیلئے رات کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ
[*] ایران میں لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
[*] ایران پر امریکی حملہ رکوانے کیلئے قطر، سعودیہ اور عمان کی لابنگ شروع
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں بڑے پیمانے پر پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں، یہ معلومات دوسری طرف کے بہت اہم ذرائع سے موصول ہوئی ہیں کہ ہلاکتیں رک گئی ہیں اور پھانسیاں نہیں ہوں گی۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ قطر میں امریکی فوجی ایئر بیس العدید سے کچھ اہلکاروں کو نکلنے کا حکم دے چکی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی قطر کے امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران میں امن قائم ہے، صورت حال مکمل قابو میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جون جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائیں، ورنہ وہی نتیجہ نکلے گا جو پہلے نکلا تھا، عزم کو بمباری سے توڑا نہیں جا سکتا۔
Pages:
[1]