slotcosino Publish time 2026-1-15 15:39:57

دانتوں کی صحت پر منحصر ہے کہ آپ کتنی دیر زندہ رہیں گے: تحقیق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1546990_7358974_News1_updates.jpg---فائل فوٹو

جاپان میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسان کے دانتوں کی صحت اس کی عمر کے بارے میں اہم اشارے دے سکتی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے BMC Oral Health میں شائع ہوئی ہے۔

اوساکا یونیورسٹی کے محققین نے 75 سال یا اس سے زائد عمر کے تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار افراد کا طبی اور دانتوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں ہر دانت کو صحت مند، فلنگ شدہ، خراب یا غائب کے طور پر درجہ بند کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق جن افراد کے دانت صحت مند تھے یا جن کے دانتوں کا بروقت علاج کر کے فلنگ کی گئی تھی، ان میں جَلد موت کا خطرہ کم پایا گیا جبکہ اس کے برعکس جن لوگوں کے دانتوں کی صحت خراب تھی یا زیادہ دانت غائب تھے ان میں موت کا خطرہ زیادہ دیکھا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546346_091140_updates.jpg
ہرنیا کیا ہے؟ روزمرہ کی وہ عادتیں جو ہرنیا کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں

ہرنیا اس وقت جسم کے اندر پیدا ہوتا ہے جب جسم کا کوئی اندرونی عضو یا ٹشو کمزور پٹھے یا جھلی کے حصے سے باہر کی طرف آ جاتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف قدرتی دانتوں کی تعداد نہیں بلکہ صحت مند اور علاج شدہ دانتوں کی مجموعی صحت اور تعداد بھی اہمیت رکھتی ہے۔

خراب یا غائب دانت جسم میں سوزش پیدا کر سکتے ہیں جو دیگر بیماریوں کا سبب بنتی ہے جبکہ دانت نہ ہونے سے خوراک چبانے میں مشکل اور غذائی کمی بھی ہو سکتی ہے۔

محققین نے دانتوں کے بروقت علاج کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خراب دانتوں کی مرمت مجموعی صحت بہتر بنانے اور طویل المدتی خطرات کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: دانتوں کی صحت پر منحصر ہے کہ آپ کتنی دیر زندہ رہیں گے: تحقیق