slotcosino Publish time 2026-1-15 15:39:58

اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ سے 18 کلو وزن اور مائیگرین میں کمی آئی: عامر خان کا انکشاف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1546999_2836962_News2_updates.jpg---فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ کے ذریعے 18 کلو وزن کم کیا جس کا اصل مقصد وزن گھٹانا نہیں بلکہ مسلسل مائیگرین سے نجات حاصل کرنا تھا۔

اداکار عامر خان نے فلم ’ہیپی پٹیل: خطرناک جاسوس‘ کی تشہیر کے دوران بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ ہنگامہ‘ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کے وزن میں کمی غیر ارادی طور پر آئی۔

عامر خان کے مطابق ’یہ سب خود بخود ہو گیا، میں نے اینٹی انفلامینٹری ڈائیٹ صحت کے لیے اپنائی تھی اور یہ میرے لیے جادو کی طرح ثابت ہوئی۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-06/1498062_094352_updates.jpg
عامر خان نے کس سادہ سی عادت کیساتھ 5 ماہ میں 25 کلو وزن کم کیا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار، ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اُنہوں نے مزید کہا کہ اینٹی انفلامیٹری ڈائیٹ سے ناصرف میرا وزن کم ہوا بلکہ مائیگرین کے دورے بھی کافی حد تک کم ہو گئے۔

اگرچہ عامر خان نے اپنی مکمل ڈائیٹ کی تفصیلات شیئر نہیں کیں تاہم اِن کا کہنا تھا کہ اس غذائی تبدیلی نے اِن کی صحت پر مثبت اور واضح اثرات مرتب کیے ہیں۔

اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ کیا ہے؟

اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ میں عموماً تازہ سبزیاں، پھل، ثابت اناج، خشک میوہ جات، بیج اور گُڈ فیٹس (صحت مند چکنائی) شامل کیے جاتے ہیں جبکہ کاربوہائیڈریٹس کے زیادہ استعمال، پراسیسڈ غذاؤں، سفید چینی اور ٹرانس فیٹس سے پرہیز کیا جاتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ سے 18 کلو وزن اور مائیگرین میں کمی آئی: عامر خان کا انکشاف