slotcosino Publish time 2026-1-15 16:18:56

عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان کو الودع کہہ دیا، وجہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1546994_6187632_mdl_updates.jpg
— فائل فوٹو

پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان کو بھی الوداع کہہ دیا۔

سینئر براڈکاسٹر عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان میں 45 برس تک خدمات انجام دی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے عشرت فاطمہ نے اللہ تعالیٰ، اپنے والدین اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ریڈیو پاکستان سے علیحدگی کا فیصلہ ان کے لیے نہایت مشکل اور ذاتی نوعیت کا تھا۔

الوداعی پیغام میں عشرت فاطمہ کا کہنا تھا کہ الوداع کہنے سے قبل دل کی گہرائیوں سے میں اپنے سامعین اور ریڈیو پاکستان کی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مستقبل میں رابطے میں رہنے کے لیے مداحوں سے کہا کہ آگے کے سفر کے لیے میرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (ایکس، یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز) پر رابطہ رہے گا۔

عشرت فاطمہ کی ریڈیو پاکستان سے رخصتی پر صحافت اور نشریات سے وابستہ متعدد معروف شخصیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور اردو زبان و نشریاتی صحافت کے لیے ان کی دہائیوں پر محیط خدمات کو سراہا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520656_055205_updates.jpg
موت آنی جانی چیز ہے، مرنے کیلئے تیار ہوں، جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں: عشرت فاطمہ

عشرت فاطمہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ جیسے ہی ریڈیو پاکستان پر کرنٹ افیئرز کا پروگرام کرکے واپس گھر پہنچیں تو ان کے فون پر بہت سارے افراد کی کالز آنا شروع ہوگئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بعدازاں عشرت فاطمہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کرکے ریڈیو پاکستان چھوڑنے کی دل خراش وجہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ میں نے یہ کام اس لیے نہیں کیا کیونکہ مجھے نام چاہیے تھا بلکہ مجھے اس کام سے عشق تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے ریڈیو پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ نہایت دکھی دل کے ساتھ کیا، میں 1983 سے ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوں اور 1984 میں خبریں پڑھنی شروع کی۔ یہ میرا جنون اور پاگلپن تھا۔

انہوں نے کہا کہ شکر اللّٰہ کہ اب تک میری آنکھوں، سانس، آواز، چہرے نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا، میں نے اپنے کام سے انصاف کرنے کی کوشش کی، پیسہ میرے لیے ترجیح نہیں تھا لیکن آپ جب تک اپنے کام سے انصاف کرسکتے ہیں تو خواہش ہوتی ہے کہ آپ کو کام کرنے کے لیے اسپیس دیا جائے مگر جب آپ کا مقابلہ کام سے نہیں کیا جاسکتا تو منفی طریقے استعمال کیے جاتے ہیں، جو تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کافی عرصہ انتظار کیا کہ مجھے وہ جگہ دی جائے جس کی میں مستحق ہوں لیکن مجھے بار بار احساس دلایا گیا کہ اب میری ضرورت نہیں ہے۔ آج میں کہیں نہیں۔

ویڈیو کے اختتام پر عشرت فاطمہ نے سامعین سے دعاؤں کی درخواست کی۔

ایکس پر ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی اسما شیرازی نے لکھا کہ آپ ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، آپ ایک آئیکون، تحریک اور رول ماڈل ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ایک حقیقی لیجنڈ ہیں، جو اپنے کام کے لیے اس قدر وقف رہیں کہ پاکستان میں نیوز براڈکاسٹنگ کا چہرہ بن گئیں۔ میں نے انہیں پی ٹی وی پر دیکھتے ہوئے ہوش سنبھالا اور آج بھی عشرت فاطمہ کے خبروں کے انداز سے متاثر ہوں۔
Pages: [1]
View full version: عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان کو الودع کہہ دیا، وجہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں