slotcosino Publish time 2026-1-15 17:37:28

سعودی کلب کی میسی کو حیران کُن طور پر بلینک چیک کی پیشکش کا انکشاف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547017_3467292_%DA%AF%DA%BE%D8%AF%D8%B4_updates.jpg
— فائل فوٹو

سعودی کلب الاتحاد کے صدر انمار الحائلی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی کو بلینک چیک کی پیشکش کی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے ارجنٹائن فٹبالر کو 1.4 ارب ڈالر کی پیشکش بھی کی تھی، جسے میسی مسترد کر چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نے حال ہی میں انٹر میامی کے ساتھ 3 سالہ نیا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت وہ 2028 تک پنک جرسی میں کھیلتے رہیں گے، تاہم اس کے باوجود سعودی کلبز کی دلچسپی کم نہیں ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539614_030130_updates.jpg
میسی کو بھارت آنے کیلئے کتنا معاوضہ ادا کیا گیا؟

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے تین روزہ ’گوٹ ٹور آف انڈیا‘ کے گرفتار مرکزی منتظم ستادرو دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ میسی تقریب کے دوران لوگوں کے بار بار چھونے اور گلے لگانے پر ناخوش تھے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

میڈیا رپورٹس کے مطابق الاتحاد کے صدر انمار الحائلی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر کے لیے ایک غیر معمولی معاہدہ تیار کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میسی ہمارے ساتھ معاہدہ کرنے پر رضامند ہو جائیں تو میں انہیں ایسا کنٹریکٹ دوں گا جس میں وہ اپنی مرضی کے مطابق رقم حاصل کر سکیں گے، حتیٰ کہ معاہدے کی مدت عمر بھر کے لیے بھی ہو سکتی ہے۔

انمار الحائلی نے مزید بتایا کہ ماضی میں، میں نے انہیں 1.4 ارب یورو کی پیشکش کی تھی، تاہم انہوں نے خاندانی وجوہات کی بنا پر اسے مسترد کر دیا تھا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مالی طور پر میسی کے ساتھ معاہدے کی کوئی حد نہیں ہے، کیونکہ دنیا کے بہترین کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا ہر طرح سے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی اس وقت انٹر میامی کے ساتھ وابستہ ہیں اور رواں سال کے وسط میں اپنی ٹیم کے نئے اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا بھی حصہ بنیں گے۔
Pages: [1]
View full version: سعودی کلب کی میسی کو حیران کُن طور پر بلینک چیک کی پیشکش کا انکشاف