جاپان اور جنوبی کوریا کے مابین ’ڈرم اسٹک ڈپلومیسی‘، رہنماؤں نے ’کےپاپ‘ دھنوں پر ڈرم بجا دیے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547021_9217737_%DA%BE%DA%AF%D8%B3%D8%AC_updates.jpg— تصویر بشکریہ سوشل میڈیاجنوبی کوریا اور جاپان کے رہنماؤں نے سفارتی مذاکرات کے بعد کے پاپ کی دھن پر ڈرم ڈوئٹ پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ اور جاپان کی وزیر اعظم سنائے تاکائچی نے نیلے جیکٹس میں ملبوس کے پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے سُپرہٹ گانے ’ڈائنامائٹ‘ اور نیٹ فلکس کی مقبول سیریز کےپاپ ڈیمن ہنٹرز کے گانے ’گولڈن‘ کی دھن پر ڈرم بجائے۔
منگل کو ہونے والی یہ منفرد پرفارمنس صدر لی کے سرکاری دورۂ جاپان کے اختتام کا حصہ تھی۔
اس کے ساتھ ہی اس پرفارمنس نے جاپانی وزیر اعظم سنائے تاکائچی کی ماضی کی یادوں کو بھی تازہ کردیا، جب وہ ایک ہیوی میٹل بینڈ میں ڈرمر کے طور پر کام کیا کرتی تھیں۔
دورے کے دوران صدر لی نے جاپان کے شہر نارا، جو وزیر اعظم سنائے تاکائچی کا آبائی شہر ہے، میں انہیں بطور تحفہ ایک ڈرم سیٹ بھی پیش کیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544606_014414_updates.jpg
لی جے میونگ کی چینی اسمارٹ فون سے شی جن پنگ کیساتھ لی گئی سیلفیاں سوشل میڈیا پر وائرل
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے تحفے ملے اسمارٹ فون سے انہی کے ساتھ سیلفی لی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
صدر لی نے ڈرم بجانے کے اس تجربے کو تھوڑا ناتجربہ کار قرار دیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے پرفارمنس کے بعد دستخط شدہ ڈرم اسٹکس کا تبادلہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ جاپان کے نوآبادیاتی دور سے جڑی تاریخی شکایات اور علاقائی تنازعات کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات پیچیدہ رہے ہیں، تاہم جنوبی کوریا اور جاپان امریکا کے اتحادی ہیں اور چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی تعاون بھی کرتے رہے ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ جون 2025 میں منصب سنبھالنے کے بعد صدر لی جے میونگ خطے کی بڑی طاقتوں، جن میں امریکا، چین اور جاپان شامل ہیں، کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔
Pages:
[1]