slotcosino Publish time 2026-1-15 17:37:32

پاکستان میں ادویات اور طبی آلات کی برآمدات میں اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547043_5896726_%D8%B1%DB%8C%D9%BE_updates.jpg

پاکستان میں ادویات اور طبی آلات کی برآمدات میں اضافہ ریکاڈ کیا گیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈریپ اعلامیے کے مطابق برآمدات میں اضافہ منظوری، رجسٹریشن کے عمل میں متعارف کرائی گئی اصلاحات اور نظام میں بڑھتی شفافیت کا نتیجہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-08-11/1379288_072510_updates.jpg
ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) اب ادویات کی قیمتوں کا تعین نہیں کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈریپ کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری امور کا تقریباً 70 فیصد ڈیجیٹل کیا گیا ہے، مارچ 2026 تک 100فیصد ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈریپ کے مطابق برآمدات کے فروغ کے لیے سرٹیفکیشن کے اجراء کے دورانیہ میں نمایاں کمی کی گئی ہے، ادویات کی برآمدی رجسٹریشن کا دورانیہ 60 دن سے کم ہوکر 10 دن رہ گیا ہے۔

ڈریپ کے مطابق ڈریپ FSC اور CoPP جیسے سرٹیفکیٹس 30 دن کے بجائے 5 دن میں جاری کررہا ہے، علاوہ ازیں میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا دورانیہ بھی کم ہوکر تقریباً 20 دن رہ گیا ہے۔

ڈریپ نے کہا ہے کہ ون ونڈو سہولت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے ذریعے پاکستان کو دواسازی میں خود کفیل بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈریپ کے مطابق نئی تھراپیز، کینسر کے علاج سے متعلق مصنوعات کے لیے تیز رفتار منظوری کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے اس کا دورانیہ 3 ماہ رہ گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ادویات کا معیار یقینی بنانے کے لیے قومی سطح پر کوالٹی کنٹرول لیبارٹری نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے، قومی ویکسین پالیسی کا مسودہ تیار کیا جاچکا ہے۔

ڈریپ اعلامیے کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن اور منظوری کے نظام میں شفافیت بڑھانے اور بہتری کے لیے اصلاحات لانے کے لیے پُرعزم ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان میں ادویات اور طبی آلات کی برآمدات میں اضافہ