slotcosino Publish time 2026-1-15 17:39:08

ہسپانوی گلوکار ہولیو ایگلیسیاس پر جنسی زیادتی کے سنگین الزامات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547022_2129871_3_updates.jpg
— فائل فوٹو

معروف ہسپانوی گلوکار ہولیو ایگلیسیاس پر ان کی سابقہ ملازمین کی جانب سے جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہولیو ایگلیسیاس پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈومینیکن ریپبلک اور بہاماس میں اپنی ملازمین کے ساتھ 2021ء میں جنسی زیادتی کی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 82 سالہ ہسپانوی گلوکار کے خلاف 5 جنوری کو ایک شکایت درج کی گئی تھی جس پر ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد یہ معاملہ میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گیا۔

اس حوالے سے ہولیو ایگلیسیاس کی گھریلو ملازمہ ربیکا نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے ملازمت کے دوران ایسا محسوس ہوا کہ جیسے میں کوئی غلام ہوں یا پھر استعمال کی چیز ہوں۔

ہسپانوی حکام نے خواتین کی جانب سے گلوکار پر عائد کیے گئے ان سنگین الزامات کی مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ہسپانوی گلوکار ہولیو ایگلیسیاس پر جنسی زیادتی کے سنگین الزامات