slotcosino Publish time 2026-1-15 18:16:13

پاکستان ایران کی صورتحال سے متعلق پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے: ترجمان دفتر خارجہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547037_4653169_06_updates.jpg—فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کی صورتِ حال سے متعلق پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک اور عالمی برادری کا اہم رکن ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان اُمید کرتا ہے کہ ایران میں امن و استحکام قائم رہے گا، پاکستان صورتِ حال کے پُرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کو ایک دوست اور برادر ملک کے طور پر پُرامن اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران ایک مضبوط اور باحوصلہ قوم ہے جس نے ماضی میں متعدد چیلنجز کا سامنا کیا، اُمید ہے ایرانی حکومت کے اعلان کردہ معاشی امدادی اقدامات عوامی مشکلات کم کریں گے۔

پُرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے


طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ ایرانی قوم ان چیلنجز پر قابو پا کر مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی، پُرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت میں آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کی سزا کی سخت مذمت کی گئی، پاکستان نے کہا کہ سزا ایک اور من گھڑت مقدمے اور غیر منصفانہ ٹرائل کا نتیجہ ہے، آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں کو کشمیری عوام کے حقوق کی پُرامن جدوجہد پر نشانہ بنایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545742_015052_updates.jpg
اسرائیلی اقدامات دہشتگردی کیخلاف عالمی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے صومالیہ کے استحکام اور سیکیورٹی کے لیے مسلسل حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کے خلاف اقدامات بھارتی غیرقانونی قبضے کو برقرار رکھنے کی کوشش ہیں، خواتین کشمیری رہنماؤں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، آسیہ اندرابی اور ناہیدہ نسرین کو کئی برسوں سے قید و بند کا سامنا ہے، یہ سزائیں مقبوضہ کشمیر میں جاری منظم جبر و تشدد کی عکاس ہیں۔

طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے، پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں


انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں، بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سیاسی مقاصد کے لیے گھڑی گئی من گھڑت کہانی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546793_035839_updates.jpg
پاکستان کا بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے تاریخ کا بدلہ لینے سے متعلق بیان پر اظہار تشویش

بھارتی این ایس اے کے بیان سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، نفرت پر مبنی ایسے بیانات کسی طور حیران کن نہیں: ترجمان دفتر خارجہ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بیان بازی کو پرانی، روایتی اور گمراہ کن ہیں، پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات خود بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہمارے سامنے ہے۔ افغانستان سمیت خطے میں بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کی نشاندہی کی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ماورائے عدالت قتل اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی مثالیں ریکارڈ پر ہیں، پاکستان نے بھارت کو اشتعال انگیز بیانات سے باز رہنے کا مشورہ دیا، بھارت میں بڑھتا ہوا انتہاپسندانہ اور مذہبی بنیادوں پر تشدد خطے کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ بھارت کو مہذب بین الریاستی رویوں کی پابندی کرنے کا مشورہ دیا گیا، پاکستان نے کہا غیرذمہ دارانہ الزامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان ایران کی صورتحال سے متعلق پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے: ترجمان دفتر خارجہ