بلدیاتی ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کرلیں، جماعت اسلامی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547069_5575175_%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1_updates.jpgفائل فوٹوامیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری کا کہنا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے عوامی ریفرنڈم کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی کا عوامی ریفرنڈم آج سے 18 جنوری تک لاہور سمیت پنجاب بھر کے شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546792_040033_updates.jpg
بلدیاتی انتخابات حیلے بہانوں سے ٹالے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے کہا کہ یہ بات کہنا کہ 40 ہزار درخت لگادیے بے وقوف بنانے والی بات ہے، یہ کیا بات ہوئی کہ آپ درخت کاٹ دیں اوراس کی جگہ چھوٹی چھوٹی ٹہنیاں لگادیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم میں سیاسی کارکنان، وکلا، طلبہ، تاجر برادری اور عام شہری بلا تفریق بھرپور شرکت کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ کا موجودہ قانون عوام کے حقِ نمائندگی پر کھلا ڈاکہ ہے، جماعت اسلامی اس عوام دشمن قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔
Pages:
[1]