لندن: اپنے چوری شدہ فون کا سراغ لگانے والے شخص نے انٹرنیشل گینگ پکڑوا دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517236_1104160_Theft-Phone-in-UK_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیابرطانیہ میڈیا کا کہنا ہے کہ فون چوری میں ملوث گینگ کےخلاف برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے برطانیہ سے چوری شدہ موبائل فون چین اسمگل کرنے والا انٹرنیشنل گینگ پکڑ لیا۔
انٹرنیشنل گینگ پر گزشتہ برس 40 ہزار موبائل فون چین اسمگل کرنے کا شبہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2023-11-07/1286542_021128_updates.jpg
چھینے اور چوری کے موبائل فونز کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کراچی ایس آئی یو نے چھینے اور چوری کئیے گئے موبائل... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس نے گینگ کے 18 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس آپریشن میں 28 مقامات پر چھاپے مارے گئے جن میں 2 ہزار سے زائد چوری شدہ موبائل فون برآمد ہوئے۔
پولیس کا خیال ہے کہ گینگ لندن سے چوری نصف سے زائد فون چین بھجوانے کا ذمہ دار ہوسکتا ہے۔
فون سے محروم شخص نے کرسمس پر فون کو ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ٹریس کیا تھا۔
پولیس نےچھاپہ مارا توموبائل ایسے ڈبے سے ملا جس میں مزید 894 چوری شدہ فون موجود تھے تھے۔
Pages:
[1]