پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے: ترک وزیر خارجہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547089_6948146_10_updates.jpg—فائل فوٹوترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔
ایک بیان میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے۔
ترک وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکیہ ایران میں فوجی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545287_120539_updates.jpg
ترکیہ نے بھی پاک سعودی عرب دفاعی اتحاد میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کردی
بلوم برگ کے مطابق ترکیہ کو پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شامل کرنے کی بات چیت اگلے مرحلے پر ہے اور تینوں ملکوں کے درمیان معاہدہ جلد ممکن ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا تھا کہ ترکیہ نے بھی پاک سعودی عرب دفاعی اتحاد میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
بلوم برگ کے مطابق یہ انکشاف اس معاملے سے باخبر افراد نے کیا ہے۔ بلوم برگ کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اتحاد سے مشرق وسطیٰ اور اس سے بہت آگے تک طاقت کا توازن تبدیل ہو جائے گا۔
اس معاہدے پر پاکستان اور سعودی عرب نے پچھلے سال ستمبر میں دستخط کیے تھے جس میں لکھا گیا تھا کہ دونوں میں سے کسی ایک بھی ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی۔ یہ بات نیٹو اتحاد کے آرٹیکل پانچ کی طرح ہے اور ترکیہ پہلے سے نیٹو اتحاد کا رکن ہے۔
Pages:
[1]