slotcosino Publish time 2026-1-15 20:52:00

لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547086_4429130_jjjj_updates.jpgفائل فوٹو

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دی گئی۔

ایڈیشنل جج حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان اور جسٹس سردار اکبر علی کے نام کی منظوری دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546789_033712_updates.jpg
جوڈیشل کمیشن کی پشاور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل جج ثابت اللہ اور ایڈشنل جج اورنگزیب کی مدت میں بھی 6 ماہ کی توسیع کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق جسٹس سید احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس محمد جواد ظفر اور جسٹس خالد اسحاق کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ملک محمد اویس خالد اور جسٹس چوہدری سلطان محمود کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل کو بھی مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان کو مستقل کرنے کی منظوری نہیں دی گئی۔
Pages: [1]
View full version: لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری