slotcosino Publish time 2026-1-15 20:52:01

پنجاب میں پتنگ بازی پر سخت کارروائی کی ہدایت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547091_8229386_ki_updates.jpgفائل فوٹو

محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازی پر سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں پتنگ سازی اور پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے، پتنگ بازی پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ پتنگ اور ڈور بنانے اور بیچنے یا ترسیل پر 7 سال قید اور 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور میں بسنت کی محدود اجازت صرف 6، 7 اور 8 فروری کو ہے، مقررہ دنوں اور وقت سے قبل پتنگ بازی غیرقانونی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی مقام پر قبل از وقت پتنگ سازی یا پتنگ بازی انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے۔
Pages: [1]
View full version: پنجاب میں پتنگ بازی پر سخت کارروائی کی ہدایت