slotcosino Publish time 2026-1-15 21:31:19

ایران پر حملے کا خطرہ: سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547090_3376346_SC_updates.jpgفائل فوٹو

امریکا کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

پینٹاگون نے کروز میزائلوں، جنگی بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں سے لیس بحری بیڑہ ’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘ مشرق وسطی ٰروانہ کردیا ہے۔

امریکا اور برطانوی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل جنگ کے بجائے مختصر لیکن فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547007_100022_updates.jpg
صدر ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں: امریکی میڈیا

ڈونلڈ ٹرمپ طویل جنگ کے بجائے مختصر لیکن فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں: امریکی ٹی وی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب، بسیج فورس اور پولیس کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر تہران میں برطانوی سفارتخانہ بند کردیا گیا، سفیر عملے سمیت روانہ ہوگئے۔

بھارت، اسپین، اٹلی اور پولینڈ نے بھی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ برطانیہ نے قطر کے امریکی فوجی اڈے سے بھی اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایران پر حملے کا خطرہ: سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا