slotcosino Publish time 2026-1-15 23:27:53

اقرار الحسن نے نئی جماعت کے قیام اور نام کا اعلان کردیا

معروف اینکر اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت کے قیام اور نام کا اعلان کردیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اقرار الحسن نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے نام ’پاکستان عوام راج تحریک‘ کا اعلان کیا۔

اقرار الحسن نے اعلان کیا کہ ’میں کبھی کوئی سیاسی، پارٹی عہدہ یا پھر سرکاری پوزیشن نہیں لوں گا‘۔



انہوں نے کہا کہ میں اللہ اور اُن کے نبی کو گواہ بناکر کہتا ہوں کہ پارٹی یا سرکاری سطح پر کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔
مزید پڑھیں https://img.express.pk/media/images/urdu-web-umer-2026-01-05t125034-6471767599444-0/urdu-web-umer-2026-01-05t125034-6471767599444-0-100x90.webp

عمران خان کے منظر سے ہٹنے اور خاتمے کا وقت قریب آرہا ہے، اقرار الحسن کا دعویٰ https://img.express.pk/media/images/2614933-iqrar-1709841697/2614933-iqrar-1709841697-100x90.webp

اقرار الحسن کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان https://img.express.pk/media/images/iqrar1767606131-6/iqrar1767606131-6-100x90.webp

اقرار الحسن کی تیسری بیوی کی پہلی اہلیہ سے محبت پر دلچسپ گفتگو وائرل



اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ہماری پارٹی پاکستان میں نئی سیاسی تبدیلی لے کر آئے گی اور ہم روایتی سیاست کے رواج کو توڑ کر عوام کیلیے امید بنیں گے۔


میں اللہ ک گواہ بنا کر قسم کھاتا ہوں ساری زندگی کوئی سرکاری عہدہ نہیں لوں گا، کوئی سیاسی عہدہ نہیں لوں گا، کچھ بھی ہو جائے کوئی عہدہ نہیں لوں گا، میں کام فکری اور شعوری کام کرنا ہے، اقرار الحسن کا پریس کلب اعلان pic.twitter.com/PKekRHSdwV — Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) January 15, 2026


انہوں نے ساتھ میں یہ بھی اعلان کیا کہ میں کسی دوسری یا اپنی پارٹی سے کوئی فائدہ بھی حاصل نہیں کروں گا۔ اقرار الحسن نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اپنی جماعت کی سرگرمیاں جلد ملک بھر میں شروع کریں گے۔

اینکر سے سیاست دان بننے والے اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی ایک جمہوری پلیٹ فارم ہے جس کے مالک پاکستان کے عوام ہیں اور دیگر جماعتوں کی طرح کوئی خاندان یا شخصیت اسکا وارث نہیں ہے۔
Pages: [1]
View full version: اقرار الحسن نے نئی جماعت کے قیام اور نام کا اعلان کردیا